نربھیا کے والدین نے مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی سے آج صبح ملاقات کرکے انتہائی بربریت کی شکار اپنی مظلوم بیٹی کو انصاف دلانے کی اپیل کی۔
ملاقات کے دوران مسٹر نقوی نے نربھیا کے والدین کو راجیہ سبھا میں جوینائل جسٹس (کم عمر بچوں سے
متعلق قانون ) نے قانون میں ترمیمی بل پاس کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت اس بل کو پاس کرانے کے لئے تیار ہے ۔
خیال رہے کہ نربھیا کی آبروریزک اور اس کے ساتھ زیادتی کرنے والے کم عمر لڑکے کی رہائی کے خلاف نربھیا کے والدین اور دیگر سماجی تنظیموں نے مہم چھیڑ رکھی ہے